Screen Shot 2021 01 12 at 9.59.21 AM

خیبر: تین دن گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی،عوام پریشان

ویب ڈیسک(خیبر): ملک میں بجلی کا ایک بڑا بریک ڈاؤن ہونے کے سبب پورا پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا تھا، حکومت بجلی بحالی میں ناکام ہوگئی ہےخیبرکے مختلف علاقوں میں تین دن گزرنے کے باوجود بجلی بریک ڈاؤن جاری ہے،مختلف علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ

خیبر میں بجلی نہ ہونے سے علاقہ مکین سخت مشکلات سےدوچارہیں ،بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں پانی کی ٹیوب ویلز بند ہیں ، پانی کی کمی سے عوام پریشان ہیں ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی طویل بندش سے بازاروں میں دکانداروں اور تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا دکانداران اور تاجر جنریٹرز استعمال کرنے پر مجبورہیں

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار

علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں بجلی فوری طور پر بحال کی جائے، بجلی بحالی کے بعد علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔