4545545455455455454

الیکشن کمیشن: گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

ویب ڈیسک (اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری، علی زیدی، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کئی سینیٹرز، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 48،کے پی اسمبلی کے 26 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے، اور ان میں سردار یار محمد رند اور اختر لانگو بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی : 9افراد کے قتل کیس میں 4مجرموں کو 5/5مرتبہ سزائے موت

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی، مصدق ملک، کامران مائیکل، شمیم آفریدی، روحیل اصغر، مائزہ حمید، کامران بنگش اور اویس لغاری بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

الیکشن کمیشن نے فیصلے سے سنیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے، اور گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔