news 1604908965 4090

حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا کیس نیپرا کو بھجوادیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی درخواست پر نیپرا فیصلہ دے گا، اور نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد یا بغیر سماعت کے فیصلہ دے سکتا ہے تاہم امکان ہے کہ نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد ہی فیصلہ دے گا۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مشکل ترین دور میں پاور سیکٹر کو سبسڈی دی گئی تاہم اب ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے جارہے ہیں، اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیاں مسترد

وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے چکی ہے، کابینہ سے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا، تاہم حکومت نے بجلی 3 روپے 30 پیسے کی بجائے ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا۔