Shafqat Mahmood 3

شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کا گرین سگنل دے دیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کا گرین سگنل دے دیا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بعض جامعات کے طلبہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے امتحانات آن لائن ہونے چاہئیں کیونکہ انہوں نے پڑھائی بھی آن لائن کی ہے۔

آن لائن امتحان کا فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے لیکن پھر بھی ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز (وی سی) سے رابطہ کریں اور دیکھیں کہ کیا موجودہ حالات میں اس سال آن لائن امتحانات ممکن ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کودیکھناہوگاکہ کیاان میں یہ تکنیکی صلاحیت ہے، کہ وہ تمام طلبا کا امتحان لے سکیں ؟کسی کوبھی پیچھےنہیں رہناچاہیے۔یقینی بناناہوگاآن لائن امتحان سےگریڈزبڑھانےکیلئےغلط فائدہ نہ اٹھایاجائے،اچھاسوالنامہ ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ شام سے ٹوئٹر پر طلباء کی جانب سے آن لائن امتحانات کے لیے ٹرینڈ بنایا گیا تھا۔ طلباء کا مطالبہ تھا کہ اگر پڑھائی آن لائن کی ہے تو امتحان بھی آن لائن ہونا چاہیے۔ طلباء کے مطالبے پر اب وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے آن لائن امتحانات کا عندیہ دیا گیا ہے۔