imran

وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری پرغور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اقتصادی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس نئے چیئرمین اوگرا کی سمری منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش ہوگی ، ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری پرغور کرے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ

آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین کابینہ کو بریفنگ دیں گے، وزارت مواصلات کی جانب سے میٹرو بس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں نان ٹریٹی ممالک کی جکہ انب سےباہمی قانونی امداد کی درخواستوں کے معاملے پرغور کیا جائے گا جبکہ پبلک سیکٹر اداروں کے سربراہوں اور سی ای اوز کی پوسٹوں ، اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر

کابینہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 2 فروری کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 فروری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔