امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ

ویب ڈیسک: امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اگلی مرتبہ توہین عدالت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا کے سابق صدر کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے جج نے قرار دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گواہوں، جیوری اور دیگر معاملوں پر بولنے سے متعلق پابندی کی خلاف ورزی کی.
انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام پر انہیں 9 ہزار ڈالر دینا ہوں گے اور اگر دوبارہ ایسا اقدام کیا تو انہیں جیل بھیج دیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  ہتک عزت قانون مسترد، پی ٹی آئی اور صحافی برادری کا عدالت جانے کا فیصلہ