download 237

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور)سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس نے سینٹ کےانتخابات کیلئے الیکشن کمیش میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اب تک 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

جنرل نشتوں کیلئے 12 اور خواتین کے نشتوں کیلئے 6 ،5 ٹیکنو کریٹ ،اقلیتی سیٹ پردو امیداور کاغذات جمع کرچکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے 9،جے یو آئی کے5،عوامی نشنل پارٹی کے 2 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں۔
جبکہ3آزاد امیدواروں ،2 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشت پر آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک ذخائر میں4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں دو دن کا اضافہ کیا تھا تاہم انتخابات 3 مارچ ہی کو ہوں گے۔