Corona 1 7

کورونا نےمزید 26 زندگیاں نگل لیں، ملک بھرمیں 1048 نئے کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 26 افراد انتقال کرگئے ہیں اور 1048 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی اوسی کے اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32019 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1048 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 26 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12333 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 64077 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25747 ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 910 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25997 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 253762 ہوگئی ہے جب کہ 4219 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69990 اور 1995 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9487 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 281 افراد انتقال کرگئے۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 164268 ہے اور 5051 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18942 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4940 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42688 ہے اور اب تک 486 مریض انتقال کر چکے ہیں۔