supreme

سپریم کورٹ: این اے 75 ڈسکہ ،تحریک انصاف امیدوارکی اپیل سماعت کےلیےمقرر

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جَلد سماعت کی اپیل کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی کی اپیل پر کل سماعت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

سپریم کورٹ کی جانب سے 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ رجسٹرار آفس نے سماعت سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت

علی اسجد ملہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر 10 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔