217182 2231000 updates

:ووٹ کے بدلے آٹھ کروڑ کی آفر عبدالسلام آفریدی نے الیکشن کمیشن میں ثبوت جمع کرا دیے

ویب ڈیسک (پشاور)تحریک انصاف کے رکن خیبرپختنخواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے بدلے آٹھ کروڑ کی آفر کا معاملہ ،عبدالسلام آفریدی نے الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی میں ثبوت جمع کرا دیے ۔عبدالسلام آفریدی نے وٹس ایپ میسجز کے سکرین شاٹس اور آڈیو میسجز الیکشن کمیشن کمیٹی میں جمع کرائے ۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عبدالسلام آفریدی سے ووٹ کے بدلے آٹھ کروڑ کی آفر سے متعلق ثبوت مانگے تھے ۔عبدالسلام آفریدی کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار عباس آفریدی کو ووٹ ڈالنے کے لیے وٹس ایپ پر رابطے کیے گئے،الیکشن کمیشن رابطہ کرنے والے افراد کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرے۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک