news 1582134557 7020

کوہاٹ :کے ڈی اے ہسپتال میں دو سو روپے کے عوض میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی فراہمی کا انکشاف

ویب ڈیسک (کوہاٹ) ڈرائیورنگ لائسنس کے لئے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ دو سو روپے میں دستیاب : کے ڈی اے ہسپتال میں دو سو روپے کے عوض میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی

تفصیلات کے مطابق ہاشم جان نامی میڈیکل ٹیکنیشن کی پیسے لینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکل ٹیکنیشن میڈیکل آفیسر کی اجازت کے بغیر جاری کرتا ہے ، ہاشم نامی میڈیکل ٹیکنیشن اس سے قبل بھی اس قسم کی جعلسازی میں ملوث ریا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل