2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

کورونا بےلگام،24 گھنٹوں میں 2700 سے زائد کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کی تیسری لہر بے قابو،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41133 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2701 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 54 ہلاکتیں ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار430 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 198 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار703 ہے۔ اب تک5 لاکھ 68 ہزار65افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار698افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار452، خیبر پختونخوا 2 ہزار138، اسلام آباد میں 520، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار963، خیبر پختونخوا 75 ہزار52، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار661، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار576، بلوچستان 19 ہزار171، آزاد کشمیر 10 ہزار816اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔