6666 5

جوبائیڈن کی صدر مملکت کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

ویب ڈیسک :امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو لکھے خط میں یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔

جوبائیدن کی جانب سے لکھے گئے خط میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان امریکا پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق

جوبائیڈن نے خط میں کہا کہ مشترکہ چیلنجز کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے ، افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اورماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک