332a2ec0 57f1 4efa a753 2c4fbae873a1

نامورشاعر،ادیب ،نغمہ نگار،موسیقاراورمصنف سعیدگیلانی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(پشاور) برصغیرکے نامورشاعر، ادیب ، نغمہ نگار، موسیقار اورمصنف سعید گیلانی آج پشاور میں انتقال کرگئے ہیں۔

مرحوم سعید گیلانی کا شمار پاکستان کے مقبول نغمہ نگاروں میں ہوتا تھا انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے ان کے لکھے ہوئے گیت پاکستانی فلم کے تمام ہیروز پر پکچرائز ہوئے ان کے لکھےہوئےگیت ہندوستان گاہکوں ادت نرائن اور کمار سانو نے بھی گائے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا
مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

سعید گیلانی کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سعید گیلانی کی نماز جنازہ آج شام 5:30 پر تحصیل گور گھٹری میں ادا کی جائے گی۔