55555555555555

خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے لئے سراپااحتجاج

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین نےتنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکموں کے درمیان تنخواہوں میں فرق کو ختم کیا جائے اورتنخواہوں کے اس فرق کو ختم کرکے برابری کی سطح پر مرعات اور تنخواہیں دی جائیں، وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جو اضافہ ہوا وہی اضافہ صوبائی ملازمین کو بھی دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ بینولینٹ فنڈ ہر ماہ600 روپے کی کٹوتی ہوتی تھی اب صوبائی حکومت کی جانب سے 1200 روپے کاٹے جارہے ہیں، بینولینٹ فنڈ کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں اس کٹوتی کو ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے خصوصی کنٹینرز تیار، رکاوٹیں ہٹانے والی مشین ہمراہ ہوگی

صوبائی صدر آل سٹی ٹیچر ایسوسیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ملازمین کو گریڈ ایک سے 16 تک اپگریڈیشن اور ٹائیم سکیل دیا جائے۔