1 466

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ، اسکول آف نرسنگ کا افتتاح

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا گیا ہے جس دوران اسکول آف نرسنگ کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمسی طوفان زمین کو متاثر کر رہے ہیں، ماہرین کا احتیاطی تدابیر کا مشورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور معیاری سروسز کی فراہمی کے عزم کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے 6 کروڑ روپے کا فنڈ جاری

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے ایک سو بیڈ پر مشتمل اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح بھی کیا ہے۔