افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد،ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر16 افرادگرفتار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں،ڈی سی اسلام آباد کے مطابق انفرادی طور پر 20 ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 4ہوٹل اور 9 دکانیں سیل کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری آسامیاں ختم،آئی ایم ایف کو کفایت شعاری پلان پیش

اسلام آباد میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 4ہوٹل اور 9دکانیں سیل کی گئی جن پر1 لاکھ 37 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں 9 شادی ہالز اور 142ریسٹورنٹ کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 4 ریسٹورنٹ سیل کردیے گئے جبکہ 27 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل منظورجھوٹی خبرپر30لاکھ ہرجانہ ہوگا

ڈسی اسلام آباد کے مطابق زائد قیمتیں وصول کرنے پر27 دکانیں سیل کی گئیں جن کی ایف آئی آر بھی درج کی گئیں جبکہ 7 افراد کو زائد قیمتیں وصول کرنے پر گرفتار کیا گیا۔