244364 073452 updates

سپیکرقومی اسمبلیکی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کی جانب سے برقی توانائی ترسیل تقسیم کا آرڈیننس2021قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں بجلی کی پیداوار، تقسیم اورچوری کوروکنےکیلئےاقدامات تجویزکئےگئےہیں۔

ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف بل منظوری کے لئے پیش کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 2021اور تحفظ مخبر و نگران کمیشن بل آرڈیننس 2019 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی ہےجبکہ وفاقی وزیرشیریں مزاری کی جانب سے قومی کمیشن برائے حقوق بچگان ترمیمی بل 2021 پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قوم عظیم شخصیات سے محروم ہوگئی، آیت اللہ خامنہ ای
مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کےرہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےاجلاس کےدورانیے پراعتراض کرتے ہوئےکہا ک ایک دن میں 2گھنٹےاجلاس بلانا انصاف ہے؟اجلاس 4 گھنٹے کیوں نہیں کیا جاسکتا ،ہفتے کے7 روز3 دن اجلاس ہونا قابل افسوس ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس کےدورانیےپرمشاورت ہونی چاہئےتھی۔