Army Chief with America 1

افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کاکردارلائق تحسین ہے، امریکی ناظم الامور

ویب ڈیسک (اسلام آباد) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن اور ترقی کرتا ہوا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور مسز انجیلا اگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:  طلبہ واپسی،مفت ایئرسروس کے تحت فلائیٹ آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل

آرمی چیف نے بات چیت میں کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مستحکم اور ترقی کرتا ہوا افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ توقع ہے کہ پاک امریکہ کا ہر شعبے میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران معطل

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران مریکی ناظم الامورمسز انجیلا نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوش قابل تعریف ہیں۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ناظم الامورنے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لیے امریکہ تعاون کرتا رہے گا۔