.jpeg

بھارت کےہسپتال میں آتشزدگی، آئی سی یومیں داخل کورونا کے13 مریض ہلاک

ویب ڈیسک (ممبئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹرکے کورونا کیئر سینٹر میں آتشزدگی سے کورونا وائرس سے متاثر13 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کمرے(آئی سی یو) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ آئی سی یو کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

واقعہ آج صبح 3 بجے پیش آیا جس کے سبب13 افراد کی موت ہوگئی۔ تشویشناک حالت میں ان مریضوں سمیت 21 مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرنے والوں میں آٹھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے مرنے والوں میں6 انتہائی بزرگ تھے۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے2 لاکھ فی کس اورمتاثرین کیلئے50 ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔