safari train

راولپنڈی: سیاحوں کیلئے چلائی جانیوالی ٹورسٹ سفاری ٹرین بند کر دی گئی

ویب ڈیسک (راولپنڈی): سیاحوں کیلئے چلائی جانیوالی ٹورسٹ سفاری ٹرین بند کر دی گئی، وزیراعظم کے سیاحتی ویژن کے تحت ٹورسٹ سفاری ٹرین کو شروع کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق نجی کنٹریکٹر نے اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث سفاری ٹرین چلانے سے معذرت کی تھی، سفاری ٹرین پر حسن ابدال اور اٹک خورد کے سیاحتی مقامات کی سیر کروائی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ اور وزیر ریلوے نے دو ماہ قبل سفاری ٹرین کا افتتاح کیا تھا، سفاری ٹرین کا ٹکٹ بڑوں کیلئے ایک ہزار روپے جبکہ بچوں کیلئے 500 روپے تھا، ڈویژنل کمرشل آفیسر نے کہا کہ کنٹریکٹر کیساتھ دوماہ کا معاہدہ تھا جوختم ہونے پرسفاری ٹرین معطل کی گئی، ڈی سی او فضل الہی کے مطابق سفاری ٹرین دوبارہ چلانے کیلئے اشتہار دیدیا ہے، جیسے ہی معاہدہ ہوگا سفاری ٹرین کا دوبارہ آغاز کر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار، عمران خان نااہلی کی درخواست مسترد