bilawal bhutto zardari

عمران خان مہنگائی پرقابو نہ پانےکی ذمہ داری لیں اوراستعفی دےکرگھرجائیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے مہنگے علاج کے علاوہ اور کیا تبدیلی آئی ؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم کا جھانسہ دے کرعوام کو چینی کے لیے لمبی قطار میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سےعید کے لیے نئے کپڑے بنانا بھی ایک گھرانے کے لیے آسان نہیں۔ عمران خان مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں اور استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے معاملے پر سیاسی کمیٹی قائم

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے حکمران اپنے عوام کے فائدے سوچتے ہیں لیکن ہمارے وزیر اعظم عمران خان چندہ لینے کی نئی ترکیبوں پر غور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 سالوں میں خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کے مہنگے علاج کے علاوہ اور کیا تبدیلی آئی؟ وزیر اعظم صاحب، لنگرخانے کھولنے سےغربت ختم نہیں ہو گی آپ کو کچھ کر کے دکھانا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیمپ کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حکم پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والے سلیکٹڈ وزیر اعظم کے جرائم کوعوام معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکمران خودچورہوتا ہےتوملک میں مافیا بےلگام ہو کرہرچیز مہنگی کردیتا ہے۔ عمران خان کی تبدیلی یہ ہےکہ اپنے دوستوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دے کرعام آدمی کو مہنگائی کے شکنجے میں کس دیا جائے۔