Sheikh Rashid urges nation to support armed forces for Kashmir issue

گلگت بلتستان ،آزادکشمیر،خیبر پختونخواہ، بلوچستان ،پنجاب،اوراسلام آباد میں فوج کو لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،شیخ رشید

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے فوج کی خدمات لی جائیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ جاپان ملتوی

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج سے مدد لے سکیں گی، تاہم نوٹیفکیشن میں فی الحال سندھ شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم میں مستورات تنازعے پرفائرنگ سے ایک شخص قتل

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 3 ساڑھے 3 لاکھ کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں، وہاں کورونا وبا کی وجہ سے قبرستان اور شمشان گھاٹ ایک ہو چکے ہیں، ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بہت بڑا اور اہم ہے تاکہ پاکستان میں عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔