Imran Khan 1 3

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پرملتان جائینگے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم ملتان میں زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے جبکہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  متاثرین کی بحالی کیلئے کوکی خیل قبیلہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی کی ایک بار پھر پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ

وزیر اعظم اس دورے کے دوران ملتان کے لیے 30 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔