download 1 58

‏وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پرمنتقل کرنےکی تیاریاں جاری

ویب ڈیسک (اسلام اباد)وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کےتحت ہوگی، کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ہتک عزت قانون مسترد، پی ٹی آئی اور صحافی برادری کا عدالت جانے کا فیصلہ

آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ جاری، پاکستانی طلبہ جلد وطن پہنچ جائیں گے

ذرائع کا بتانا ہے کہ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔