download 3 18

40 سال سےزائد افراد کی کووڈ ویکسینیشن کیلئےرجسٹریشن کاآغازہوگیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کورونا ویکسین کے لیے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن آج سے شروع کر دی گئی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے منگل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 سے 60 سال کی عمر کے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے اورا اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے تو ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔

مزید پڑھیں:  نیٹ میٹرنگ ختم نہیں کی جارہی،وزیر توانائی اویس لغاری

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 30 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزز وصول کر چکی ہے اور جلد ہی مزید 20 لاکھ ڈوزز پہنچ جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹرز بھی اب تک 60 ہزار ڈوزز درآمد کر چکے ہیں۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین درآمد کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کی نیب ترامیم کیس کی سماعت کی لائیو سٹریمنگ کی درخواست

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے جن ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ ان ہسپتالوں میں گنجائش مزید زیادہ کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر وینٹی لیٹرز، آکسیجن سپلائی اور دیگر سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔