پشاور : صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کی خیبر پختونخوا میں 15 کیسز کی تصدیق.صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 15 مریضوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد تفتان سے واپس آئے تھے، تمام متاثرین کو ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے.