Untitled 1 419

بنوں:ٹی ایم اے بنوں کی جانب سے لکڑی ٹال مارکیٹ مسمار

ویب ڈیسک (بنوں): ٹی ایم اے بنوں کی جانب سے لکڑی ٹال مارکیٹ مسمار، دکانداروں اور مبینہ مارکیٹ مالک نے شدید احتجاج کیا، 1952 سے مارکیٹ کا قبضہ ہمارے پاس ہے عدالت میں کیس چل رہا ہے، انتظامیہ نے توہین عدالت کرتے ہوئے پہلے مارکیٹ سیل کیا اج مسمار کردیا، لاکھوں روپے کا سامان قیمتی مشینری خراب ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی

انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ مارکیٹ سرکاری ہے لیکن کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، انتظامیہ کو توہین عدالت کا نوٹس بھی مل گیا ہے، مسماری سے پہلے ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا ہمارا جتنا نقصان ہوا انتظامیہ سے لیں گے، ہم نے 7،7 لاکھ روپے مالک کو دیئے ہیں آج انتظامیہ نے ہمارا سب کچھ خاک میں ملا دیا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی