881958 9530663 corona vaccination updates

خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاو کی ویکسینیشن کا عمل جاری

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں22 ہزار263 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں1307 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی جبکہ954 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں8 بزرگ شہریوں کو کین سائنو ویکسین کی سنگل ڈوز دی گئی ہے۔10890 بزرگ شہریوں کو سائنو فارم ویکسین کی پہلی اور6193 کو دوسری خوراک دے دی گئی ہے۔271 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبہ میں میں مجموعی طور پر91 ہزار626 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
مجموعی طور پر اب تک سائینو فارم کا پہلی ڈوز54 ہزار267 اوردوسری ڈوز34 ہزار831 ہیلتھ ورکرز کو لگائی جاچکی ہے۔اب تک13 ہزار5847 بزرگ افراد کو سایئنو فارم کی پہلی ڈوز جبکہ 48 ہزار871 بزرگ افراد کو دوسری ڈوزدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے

صوبے بھر میں 7 ہزار924 بزرگ افراد کو کین سائینو لگائی جاچکی ہے۔