download 148

نیپرانےعوام پر 90 ارب روپےکامزیدبوجھ ڈال دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی ،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ،عوام پر 90 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ مالی سال 2020-21 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی

نیپرا کو بجلی کمپنیوں نے91 ارب 36 کروڑ روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں دی تھیں، نیپرا اتھارٹی نےڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367 ارب روپے کی منظوری دے دی ۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ،اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔