E1kTPxIXMAAQSFn

وزیرخارجہ کا معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر، فلسطینی سفیرسےاظہارتعزیت

ویب ڈیسک(اسلام آباد) فلسطین کےسفیر نےوزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سےملاقات کی ،ملاقات میں اسرائیلی جارحیت سےامن وامان کی بگڑتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

فلسطینی سفیرسےکہاکہ نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ، اہم مسلم ممالک عالمی برادری سے روابط جاری رکھےہوئے ہیں ،وزیراعظم نےفلسطینی صدر سے رابطہ کر کے حمایت کایقین دلایا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر فلسطینی سفیر سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو رکوانے کیلئے اہم مسلم ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ روابط جاری رکھے ہوئے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس اور میں نے فلسطینی وزیر خارجہ خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں، حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیر خارجہ نے فلسطینی سفیر کو فلسطین میں اسرائیلی حملے رکوانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونیوالے روابط سے آگاہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

فلسطینی سفیر نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین میں جاری جارحیت کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔