سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف 44 کیسز ہیں۔
شیخ رشید احمد کے مطابق مجھ پر الزام ہے کہ میں نے بلو رانی کا نام استعمال کیا ہے۔ بلاول بھٹو جب وزیر خارجہ تھے تب شکایت کرتے تو کیس کی بات تھی، میں نے صرف بلو رانی کہا کہ کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت نالے چیک کرنے آئے ہیں، عوام صرف دو مہینے انتظار کریں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تعلق تھا اور ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل