vector coronavirus 2019 ncov virus background with disease cells covid 19 corona virus outbreaking pandemic medical health risk concept 139523 193

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کےمثبت کیسز کی شرح میں کمی برقرار

ویب ڈیسک(پشاور)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.1فیصد تک آگئی۔
صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعدادکم ہوکر 7ہزاز 678 رہ گئے، پشاور میں 915 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخواکی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے ہاتھوں مزید18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7دنوں کے دوران مردان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 15 فیصد تک آگئی۔

مزید پڑھیں:  40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش پراسرائیل کوحماس کےجواب کاانتظار

صوبے بھر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 1ہزار189 مریض داخل ہیں جن میں سے 56 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ہے،پشاورکے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آئی ہے

رپورٹ میں کہنا ہے کہ تینوں بڑے ہسپتالوں میں مجموعی طورپر کورونا کے 440مریض داخل، 44مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

ہسپتال ترجمانوں کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے 221مریض زیر علاج، 19وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے 86مریض داخل، وینٹی لیٹرپر کوئی مریض نہیں۔

دوسری جانب ترجمان ایچ ایم سی کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے 133 مریض داخل، 25وینٹی لیٹرز پر ہیں۔