1

پشاور:بین الاضلاع ٹرانسپورٹ ،کرایوں میں 70 فیصد تک اضافےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور)لاک ڈاون کھلنے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے،بین الاضلاع ٹرانسپورٹ میں 70% تک اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان سے پشاور کرایہ 100 بڑھا کر 170 روپے کر دیا جبکہ چارسدہ سے پشاور اور پشاور سے نوشہرہ کے کرایوں میں بھی 30-50روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا

گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیٹ میں دو سواریوں سے زیادہ نہیں بٹھانا ہم تین کی جگہ دو سواریاں بٹھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 فلسطینی شہید