sindh schools

این سی او سی کی شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنےکی ہدایت

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے وباء سے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملک میں وباء کی صورتحال اور کورونا سے شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں، تاہم وہ اضلاع جن میں مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، وہاں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ صوبے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں بارے احکامات جاری کریں۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے کم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے، تعلیمی ادارے 5 فیصد مثبت کیسز سے کم اضلاع میں کھلیں گے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری

تعلیمی ادارے کھولنے بارے فیصلہ 19، 21 مئی کے اجلاسوں میں ہوا، کورونا سے زیارہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔ 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے جائزہ اجلاس 3 جون کو ہو گا۔