Untitled 1 532

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے اہم اقدامات

ویب ڈیسک : سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے اہم اقدامات، سفارت خانہ پاکستان ذرائع کے مطابق اقامہ ختم اور ھروب درخواستوں کے لیے آن لائن سسٹم، یکم جون سے اس سہولت کو آن لائن کرنے کا فیصلہ، تارکین وطن اپنے گھروں میں بیٹھ کر آن لائن سہولت سے مستفید ہونگے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ

اقامہ ختم اور ھروب درخواستوں کے لیے اپنی معلومات واٹس اپ کریں، اقامہ ختم، ھروب یا دیگر وجوہات کی درخواستوں کی معلومات کے لئے سفارتخانہ آنے کی قطعاً ضرورت نہیں، مکمل جائزے کے بعد درخواست خود بخود متعلقہ اداروں تک بھیج دی جائیں گی، پیش رفت کی صورت میں آگاہی کے لیے بوقت ضرورت سفارتخانہ بلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ