2020 04 10T101626Z 1381094164 RC2M1G9O1B56 RTRMADP 3 HEALTH CORONAVIRUS VACCINE min 196839244 1586956004 scaled

19سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن آج سے ہوگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے آج سے19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

اس مہم میں تین کروڑ30لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا، طبی ماہرین کی منظوری کے بعد اب تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین پروگرام کو بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

واضح رہے کہ ملک بھر میں 22 مئی سے 30 سے 40 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔