news 1619515564 3448

شوگرسکینڈل:نیب نےیونس ڈھاگہ کوطلب کرلیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) شوگر اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے ایک بار پھر سابق سیکرٹری تجارت کو طلب کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق شوگر اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نیب راولپنڈی نے اپنی تحقیقات میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کو 3 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ

نیب ذرائع کے مطابق یونس ڈھاگہ کو چینی ایکسپورٹ سے متعلق کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نیب راولپنڈی نے اس سےقبل یونس ڈھاگہ کو اٹھائیس اپریل کو طلب کیا تھا تاہم نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

نیب ذرائع کے مطابق تین جون کو طلبی کے موقع پر سابق سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے انٹرمنسٹری کمیٹی کی میٹنگز کے منٹس سمیت چینی کی عالمی، مقامی قیمت کا تعین کیسےکیاگی؟ کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق

اس کے علاوہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس ڈھاگہ کو سمریز، سفارشات ،پیپر ورک ریکارڈ ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔