مشرق وسطی میں قیام امن کے حوالے سے عراق کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم بیان میں کہا کہ پچھلی چار دہائیوں میں کوئی وزیر خارجہ اس سے قبل عراق کے دورے پر نہیں گیا عراق او آئی سی کا اہم ملک ہے اور مشرق وسطی میں قیام امن کے حوالے سے عراق کا کردار اہمیت کا حامل ہے – انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے "سیز فائر” کی صورت میں ابتدائی کامیابی ملی – او آئی سی کی جانب سے پاکستان نے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں قرارداد پیش کی –

اس حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس کونسل میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن کی قرارداد کی منظوری، اہم کامیابی ہے ۔عراقی ہم منصب کومسئلہ کشمیرسے متعلق بھی آگاہ کیا،عراقی ہم منصب کو بتایا ہم خطیمیں امن سے رہنا چاہتے ہیں،یواے ای کیساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں،مستقبل میں یو اے ای سے مزیدمضبوط تعلقات چاہتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان صاحب کی بھی یو اے ای کے کروان پرنس سے بات چیت ہوئی – پی ایس ایل میچز کے دوران جب کچھ دقت پیش آئی تو میری یو اے ای کے وزیر خارجہ سے بات چیت کے نتیجے میں آسانی پیدا ہوئی-

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی کم ہونےکی خوشخبری سنادی

وزیر خارجہ شا محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کے مسئلے پراپوزیشن جماعتوں کوکل آگاہ کیا،افغانستان کے مسئلیپراپوزیشن کی تجاویز بھی لیں،ہندوستان پر سب سے زیادہ دبا، ان کی اندرونی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ہے،اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں 230 ملین آبادی غربت کی لکیرسے نیچیرہ رہی ہے ،ہندوستان کی معیشت، غلط پالیسیوں کی وجہ سے 7.3فیصد تک سکڑ گئی ہے ، صرف اپریل کے مہینے میں 73 لاکھ لوگ ہندوستان میں بے روزگار ہوئے ہیں، انڈیا کو نہ چاہتے ہوئے بھی مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑیگی، پہلے افغانستان میں کچھ بھی ہوتا تھا تو اس کا الزام پاکستان پرلگا دیا جاتاتھا، آج ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث، دنیا پاکستان کو مسائل کا حصہ نہیں بلکہ مسائل کے حل کا حصہ سمجھتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد