000 94n6gw

خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن تیزی سے جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

مجموعی طور پردولاکھ2 79ہزار357 افراد کی ویکسینیشن کاعمل مکمل، 3لاکھ 13ہزار699 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2لاکھ 28 ہزار853 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی، 3لاکھ 47 ہزار491 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے57831ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی۔18 ہزار926 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے
1لاکھ 20 ہزار522 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق صوبہ میں اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 59 افراد نے اپنی پہلی خوراک لگالی ہیں، 2 لاکھ 70 ہزار288 افراد اپنی دوسری خوراک بھی لگاچکےہیں۔صوبہ بھر میں 326 ویکسینیشن سنٹرز قائم کئےگئے ہیں جبکہ7 موبائل ویکسینیشن ویکل گھرگھرجاکرکوروناویکسین لگانے میں مصروف ہیں۔