571340 6357935 Bilawal Bhutto akhbar

ملک میں مہنگائی کاایک نیاسونامی آنےوالا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےملازموں کا تیار کردہ بجٹ غور کیے بغیر جوں کا توں پیش کر دیا گیا، سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاواسطہ کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانےکی چوری پکڑی گئی ہے، عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے، پیٹرول پر20 روپے لیٹر، چینی پر7 روپے کلو اضافہ ہونے والا ہے، اسے ہم ناکام بنائیں گے، پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی اور اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو اس پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیا گیا، عام آدمی آخر جائے تو کہاں جائے،یہ المیہ نہیں تو کیا ہے تارکین وطن پاکستانی ملکی برآمد سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں۔