بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج سے شروع ہونے والا موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 27 اپریل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے تحت آج سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے 24 اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت