بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: باب خِبر کے مقام پر پی ٹی آئی نے جلسہ کا انعقاد کیا جس میں شیر افضل مروت سمیت پارٹی کے دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ ایم این اے اقبال آفریدی اور سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری بھی موجود تھے۔
شیر افضل مروت نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان پر جھوٹے مقدمات بنا کر جعلی ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آئین کو روندا ہے، وہی لوگ آئین پر عمل درآمد کی باتیں کرتے ہیں۔
ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا کہ جیل میں عمران خان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔
باب خِیبر پر ہونے والے جلسے میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی