5

موڈرنا ویکسین بیرون ممالک تعلیم اورکام کےلیےجانےوالوں کو لگائی جائےگی،اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے ملنے والی کورونا سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین موڈرنا ملک بھر میں بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسد عمر نےاپنےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’امریکی حکومت کی طرف سے25لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں۔‘انہوں ​نے بتایا کہ موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانےوالوں کو لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔