vacc

خیبرپختونخوا حکومت کو امریکی موڈرنا ویکسین کی 50 ہزار ڈوز مل گئی۔ڈی جی ہیلتھ

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا حکومت کو امریکی موڈرنا ویکسین کی 50 ہزار ڈوز مل گئی ہیں، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز محمد کے مطابق صوبہ کے 10 اضلاع میں موڈرنا ویکسین فراہم کردی گئی ہے، بیرون ممالک کو جانے والے مسافروں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی، صوبہ سے باہر جانے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے مطلوبہ ویکسین کا انتظام کیا ہے، این سی او سی نے صوبہ میں کورونا ویکسینشین کے لیے 65 ہزار کا یومیہ ہدف دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو

انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری کی ہدایت پرکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کا عملہ ویکسینشین کے عمل کی نگرانی کررہا ہے،ہسپتالوں میں قائم 50 مراکز اور مختلف مقامات پر قائم 50 بڑے ماس ویکسینشین مراکز میں ویکسینشین کا عمل جاری یے، 60 سے زائد موبائل گاڑیوں کے ذریعے بھی عوام کو آسانی سے کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے، کورونا ویکسین کی مسلسل فراہمی یقینی ہو تو یومیہ 1 لاکھ 20ہزارافراد کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف