Mehmood Khan Mask

-مون سون کی شجر کاری مہم کو ہر لحاظ سے ایک تاریخی مہم بنانا ہے-وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت شجر کاری مہم کے حوالے سے اجلاس، اجلاس کو مون سون کی شجرکاری مہم کے لئے لائحہ عمل پر بریفنگ، چیف سیکرٹری کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں ، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت، صوبے میں مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران چار کروڑ 19 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، شجرکاری مہم کے لئے صوبے کو تین ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے، تینوں ریجنز میں شجر کاری کے لئے موزوں جہگوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، مہم کے دوران دیہی اور پہاڑی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اجلاس میں مون سون کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے صوبائی سطح پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اسٹئیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ، کمیٹی صوبائی سطح پر متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا

اجلاس میں اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورسز قائم کرنے کا بھی فیصلہ، وزیر اعلی محمود خان نے کہاں کہ مون سون کی شجر کاری مہم کو ہر لحاظ سے ایک تاریخی مہم بنانا ہے، اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں اور شراکت داروں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے، مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لئے رضا کاروں اور کمیونٹی کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے، شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی حفاظت کا خصوصی انتظام کیا جائے،تحصیل میونسپل افسران اپنی اپنی حدود میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہونگے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ مہم کے اختتام پر تمام متعلقہ محکمےاور ادارے لگائے گئے پودوں کے بارے میں سرٹیفکیٹس بھی فراہم کریں گے، صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کی تکمیل میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔