مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش

مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، بارش کا پانی مسجد نبوی اورمسجد قبا میں داخل ہو گیا۔
مدینہ منورہ کے برساتی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں، درجنوں گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔
سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
حکومت نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن :باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنے کو 6ماہ مکمل

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات 2ہ فتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہو چکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق