Rescue 1122 Corona

ملک میں مزید 25 افراد کورونا کے باعث ابدی نیندسوگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید25اموات اورایک ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک بار پھرسر اُٹھا رہی ہے ،مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈو آپریشن سینٹر کیجانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کےمطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار518 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے اور 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 805 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 566، خیبرپختونخوا 4 ہزار 348، اسلام آباد 782، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور آزاد کشمیر میں 591 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار400، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار08، پنجاب 3 لاکھ 47 ہزار 553، سندھ 3 لاکھ 44 ہزار223، بلوچستان 27 ہزار 781، آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 700 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔