امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن

ویب ڈیسک: امریکی جامعات کے طلبہ جو اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں ان کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کو ہیومن رائٹس کمیشن نے نامناسب قرار دیتے ہوئے مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی جامعات میں طلبہ کو اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی ضمانت ملنی چاہیے۔
کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس میں میں خیمے لگا کر پڑاؤ ڈالنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیوں کی وارننگ دی گئی تھی۔
ہیومن رائٹس کمیشن کا یونیورسٹی انتظامیہ کے ردعمل پر کہنا تھا کہ طلبہ قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بات سننی چاہئے جبکہ ان کے خلاف غیر انسانی عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج، پشاور باجوڑ روڈ بند