1313113

تنخواہوں میں اضافے کا اعلان صرف دھوکہ ثابت ہوا-ایسوسی ایشن آف اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کے خلاف ملازمین نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن آف اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ ایمپلائز نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

صدرامین خان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اعلان صرف دھوکہ ثابت ہوا،الفاظ کی ہیرا پیری سے مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔سیکرٹریٹ کے لیے برہمن اور ڈائریکٹوریٹ ملازمین کے لیے شودر رویہ قابل افسوس ہے،اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کیلئے بھی 1.5 بنیادی تنخواہ الاونس دیا جائے وزیرخزانہ نے تنخواہوں میں تفاوت مزید بڑھادی ہے دھوکہ اور دوغلا پن مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔مہنگائی آسمان پر، تنخواہیں زمین دوز، ایسا نہیں چلے گا۔

مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے جزوی ہڑتال ہے، منگل سے مکمل طور پر احتجاج ہوگا،تمام ڈیپارٹمنٹ ملازمین کام کرنا چھوڑ دیں، حکومتی منصوبوں کا بائیکاٹ کریں۔